افواج پاکستان کو تقسیم کرنے والوں کا خواب خواب ہی رہے گا، ترجمان پاک فوج نے دبنگ مؤقف دے دیا

راولپنڈی (آئی این پی )ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی فوج کے اندر تقسیم کی خبروں کی تردید ، پاک فوج جمہوریت کے ساتھ دل و جان کے ساتھ کھڑی ہے ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ افواج پاکستان کو تقسیم کرنے والوں کا خواب خواب ہی رہے گا ۔ جمعہ کو ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوششوں کے باوجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج متحد تھی ہیں اور رہیگی ۔

افواج کوتقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے نہ ہی کسی نے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی کسی نے حکم عدولی کی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف، آرمی چیف اور ان کے ماتحت سینئر قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا ملک میں مارشل لاء کی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتاافواج پاکستان جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close