ان کی بدنیتی واضح ہوگئی، مجھے زبردستی روک دیا گیا ہے،عمران خان نے ویڈیو پیغام میں احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان اور آئی جی اسلام آباد کے مذاکرات ناکام ہوگئے، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے جانے کی اجازت نہ مل سکی۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ جس میں عمران خان نے ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال دیدی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی بدنیتی واضح ہوچکی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے مجھے بیل دیدی ہے اور میں آزاد ہوں، ان کی بدنیتی ہے اور اب یہ پھر سے کچھ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے ایک بار پھر عوام کو احتجاج کرنے کی ہدایات دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close