سپریم کورٹ سے تہلکہ خیز خبر، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان سے یہ تہلکہ خیز خبر ا رہی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ آج ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ چیف جسٹس کے بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم نوٹیفیکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔۔۔۔ بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اس بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں