چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب، کس کس نے ووٹ دیا؟

مظفر آباد (پی این آئی) قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کرلیے گئے ہیں۔۔۔۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 15 منٹ دیئے گئے۔۔۔۔۔ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے جمعرات کی رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔۔۔۔

بھمبر سے رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے، سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔۔۔۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بلامقابلہ انتخاب کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔۔۔۔ مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق کو پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 12، پیپلز پارٹی کے 12 اراکین اور (ن) لیگ کے 7 ارکان کی حمایت حاصل رہی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ 52 کے ایوان میں نو منتخب وزیراعظم کو 48 ووٹ ڈالے گئے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے اپوزیشن جماعتوں سے پاور شیئرنگ فارمولا بھی طے کرلیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں