وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے اہم ترین وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو (جس میں 5 افراد سوار تھے) نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

 

 

Federal minister Mufti Abdul Shakoor dies in road accident

 

 

پولیس نے بتایا کہ مفتی عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی اور اس میں سوار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں