مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی توہین عدالت کیس میں نااہلی کے بعد سینیئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے ہیں۔۔۔۔۔قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم کے فرائض سرانجام دیں گے۔۔۔۔اس مقصد کے لیے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے دستخط کرکے سمری بھجوا دی ہے۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے آج سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر نے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیر سردار تنویر الیاس کو گزشتہ روز آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل بینچ نے توہین عدالت کیس میں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔۔۔۔ تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں