اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے دائر کی جانے والی توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ساڑھے 8 بجے کل عدالت طلب کیا ہے۔۔۔۔۔
عمران خان کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں