عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی، پراسیکیوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست کی کہ عمران خان غیرحاضرہیں،

قابل ضمانت وارنٹ کو ناقابلِ ضمانت میں تبدیل کیاجائے۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر دی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close