توشہ خانہ کیس، عمران خان ذاتی حیثیت میں پھر طلب، عدالت نے کون سی تاریخ دے دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کا تحریری حکم نامہ جاری ہوگیا۔۔۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تین صفحات کا حکم نامہ جاری کیا ہے، عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونےکے بعد نئی آرڈر شیٹ تیارکرلی گئی۔۔۔۔۔تحریری فیصلےکے مطابق عدالت نے عمران خان کو 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔۔۔۔ عدالت نےکہا ہےکہ آئندہ سماعت پر فوجداری کارروائی کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے،

18 مارچ کی تین دفعہ کی سماعتوں کا الگ الگ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، ایس پی سمیع ملک، عمران خان کے وکلا بیرسٹر گوہر اور خواجہ حارث کے بیانات حکم نامےکا حصہ ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close