عمران خان آج پیشی کے لیے عدالت کہاں منتقل کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ مقدمے کی سماعت ایف 8 کچہری کی بجائے نوتعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس. G-11/4 کی کورٹ نمبر 1 میں ہو گی۔۔۔۔ اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق عمران خان کے مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت کا مقام ایف 8 کچہری سے جی 11/4 میں نوتعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے کمپلیکس کو اعزاز حاصل ہو گا کہ پہلا مقدمہ عمران خان کا سماعت ہو گا۔ اور اس طرح عمران خان بطورِ ملزم پیش ہو کر اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔۔۔۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم رکھا تھا مگر افتتاح بحیثیت ملزم کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close