قوم کی زندگی کو چلنے دیں، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے اتوار کے جلسے پر سخت فیصلہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسے سے روک دیا۔۔۔۔۔ سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں، خدا کا واسطہ ہے کہ قوم کی زندگی کو چلنے دیں، آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہو گی، کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے۔ بحیثیت قوم ہماری بڑی بے عزتی ہو رہی ہے۔۔۔۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آج آپ اکٹھے بیٹھ کر اس کا حل نکالیں، بحیثیت قوم ہماری بڑی بے عزتی ہو رہی ہے، اپنی ریلی کو آگے پیچھے کر لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close