لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آج لاہور میں ریلی کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا ہے، حکومتی اعلان میں کہا گیا ہے جو شہر میں ریلیاں نکالنے پر پابندی ہو گی۔ پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے،
لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے۔ اس لیے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے شہر میں دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔ جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں