عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی۔نجی ٹی وی جیو ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں