سی ٹی ڈی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 ملزمان ہلاک

میران شاہ (پی این آئی) پاک افغان سرحد کے علاقے سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران 7 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے اسکواڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیرِ حراست تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے زرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات میر علی بائی پاس پر پیش آیا، دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 4 شارٹ مشین گنز، کارتوس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اور کانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں