پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک سے متعلق پشاور میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے لیے حلف اٹھایا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے کی جبکہ جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ، شہرام ترکئی، کامران بنگش بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کوہاٹ کے اسکول میں پڑھا ہوا ہوں، ابھی ہم جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کر رہے ہیں، لاہور میں پہلے گرفتاریاں پیش کریں گے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں آئین کے تحت تحلیل کی گئی ہیں، آئین کی پامالی کو روکیں گے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے کارکنان کو ڈرانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن حکومت کے یہ ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں