اسلام آباد (آئی این پی) آئی ایم ایف نے جون میں پیش ہونے والے سالانہ بجٹ کیلئے نئی شرائط سامنے رکھ دیں،پاکستان کو 5ماہ میں 6ارب ڈالرز کا فوری بندوبست کرنا ہو گا ، سالانہ بجٹ سے پہلے پاکستان کے پاس 16ارب ڈالرز کا زر مبادلہ موجود ہونا چاہیے ۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے جون میں پیش ہونے والے سالانہ بجٹ کیلئے نئی شرائط سامنے رکھ دی ہیں،
آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ پر شرط عائد کی ہے کہ سالانہ بجٹ سے پہلے پاکستان کے پاس 16ارب ڈالرز کا زر مبادلہ موجود ہونا چاہیے، یہ شرط بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے بڑھانے کے علاوہ ہے، ان دو شرائط کے ساتھ پٹرولیم پر ٹیکسز میں اضافہ بھی شامل ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط میں 16ارب کے زر مبادلہ موجود ہونے میں ترسیلات زر شامل ہیں جبکہ وزارت خزانہ کے اندازے کے مطابق ترسیلات کا حجم 10 ارب ڈالرز سے زیادہ بڑھنے کا امکان نہیں ہے، پاکستان کو 5ماہ میں 6ارب ڈالرز کا فوری بندوبست کرنا ہو گا ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں