اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم اعلان جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ میڈیا کی طرف سے اس حوالے سے متعدد سوالوں کے جواب میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کے گورنرز کو بھی اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاچکی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں