آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا 10 فروری کو فیصلہ کن دھرنے کا اعلان

راولپنڈی (آئی این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے 10 فروری 2023 بروزجمعہ فیصلہ کن گرینڈ احتجاج، دھرنے کا اعلان کردیا,اپنے جائز اور آئینی مطالبات پر تمام سرکاری ملازمین یکجا ہو کر میدان عمل میں 10 فروری کو اتریں گئے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا گرینڈ مشاورتی اجلاس آج وزارت خزانہ اسلام آباد کے سامنے منعقد ہوا ۔

فیڈرل سیکریٹیریٹ کے ملازمین سمیت فیڈرل کی تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے اپنے ملازمین کے ساتھ بھرپور تعداد میں شرکت کی ,سربراہ سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی و چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان رحمان علی باجواہ کی قیادت میں اگیگا کے الائنس میں شامل تمام فیڈرل و صوبائی تنظیموں کی طرف سے 10فروری 2023 کو پارلیمنت کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے کا اعلان کر دیا,رحمان علی باجوا نے 10 فروری کو سرکاری ملازمین کے یکجہتی اور کامیابی کا دن قرار دیا ,آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین ایک بار پھر متحد ہو کر اپنیمطالبات کی منظوری کے لیے پر امن احتجاج/ دھرنے میں شرکت کریں گے ,مطالبات کو دہراتے ھوئے رحمان علی باجوا نیپے اینڈ پینشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری 70 فی صد محروم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ,فیڈرل کے ملازمین گریڈ ایک سے سولہ تک کی اپگریڈیشن جس کی سمری کی منظوری وزیراعظم پاکستان پہلے ھی دے چکے ہیں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ,عبدل قادر مندوخیل کی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیلی ویجز کنٹریکٹ و ایڈہاک ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل الاونس ، کنوینس الانس اور پینشنرز کی پینشن میں کم از کم 100فیصد اضافہ کیا جائے,آج کے مشاورتی اجلاس کے نتیجے میں جس میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا حکومت وقت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی اپگریڈیشن کی سمری ایک بار پھر وزیراعظم کو بیھج دی ھے اور اطلاعات کے مطابق گریڈ 17 سے اوپر کے افسران جن کو ایگزیکٹیو الانس نہیں دیا گیا تھا ان سب کو 150فیصد ایگزیکٹو الاونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ھے رحمان علی باجواہ نے اپنے بیان میں تمام افسران کو مبارکباد دی ھے اور حکومت سے مطالبہ کیا ھے ایگزیکٹیو الانس کے طرز پر گریڈ ایک سے سولہ تک کے تمام محروم ملازمین کو بھی 150فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور تنخواہوں میں تفریق کوختم کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close