توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج منگل کی صبح ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔ فاضل جج کی جانب سے عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت عدالت نے علی بخاری ایڈووکیٹ سے سوال کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے؟ یہ بات اہم ہے کہ عدالت نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا جس پر کارروائی جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close