پشاور، پولیس لائنز پر خود کش حملہ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان

پشاور(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پشاوآمد، پولیس لائنز مسجد میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی ہسپتا ل جا کر عیادت کی، تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز میں مبینہ خودکش حملہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی،

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے واقعے پر ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کے محرکات پر غور کیا گیا، اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی، شرکا نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں