پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کرنے جا رہی ہے، اگر سیلز ٹیکس بھی لگایا گیا تو پھر پٹرول اور ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو جائیں گے۔دوسری جانب  سینئر صحافی کامران خان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اور آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت 300 روپے

فی لیٹر کے قریب قریب پہنچ جائے گی۔آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے بجلی کا یونٹ ساڑھے 7 روپے، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے، ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا،کیا اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ جب ہماری حکومت نے 2018/19 میں روپے کی قدر میں

کمی کی اور قرض کا حجم بڑھا تو پی ڈی ایم ہمارے خلاف ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے،اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا،کیا اسحاق ڈار اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں