کیف (پی این آئی) یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے خوفناک دعویٰ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو کہ آخری اسٹیج پر ہے اور وہ بہت جلد مرنے والے ہیں۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات پورے وثوق سے کہی ہے کہ روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ دعویٰ امریکی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران کیا کہ روسی صدر طویل عرصے سے بیمار ہیں۔ انٹرویو کرنے والے نے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا کہ آپ کب سمجھتے ہیں کہ ولادی میر پیوٹن مر جائیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ روسی صدر بہت جلد مر جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ روسی صدر کو کینسر ہے اور یہ بات ہمیں ان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ویلادیمیر پیوٹن کی موت کے بعد کسی دوسرے روسی رہنما کو اقتدار کی منتقلی کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں