گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، پرویز الہیٰ نے آرڈر غیر قانونی قرار دے دیا، حکمت عملی واضح کر دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ رات گئے گورنر پنجاب نے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا آرڈر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا ہے۔ گورنر کے آرڈر کے مطابق انہوں نے 19 دسمبر کو وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی۔ حکم نامے کی عبارت کے مطابق 21 دسمبر سہ پہر چار بجے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا۔

تاہم 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔ لہذا آئین کے آرٹیکل 30 کی رو سے کابینہ کو ختم کیا جاتا ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سابق وزیر اعلٰی پرویز الٰہی نئے وزیر اعلٰی کے انتخاب تک اپنا کام جاری رکھیں۔ سابق وزیر اعلی پرویز الہٰی نے منصب پر قائم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close