پرویز الہٰی نے وزارت اعلیٰ بحال کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، کیا مؤقف اختیار کیا؟

لاہور (پی این آئی) اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی نے ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلٰی کو خط لکھا ہی نہیں اس لیے عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔درخواست کے متن کے مطابق خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلٰی کو نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔

گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آٸینی طور پر وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفاٸی کر سکیں۔ دوسری جانب گورنر کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی صوبائی کابینہ کے ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب عملی طور پر پرویز الہی صرف علامتی وزیراعلٰی ہیں۔۔۔۔۔

close