عمران خان کے لیے آج اہم دن، ٹیریان وائیٹ، ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ سمیت 5 کیسوں کی سماعت ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ ان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹرئین کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کے کیس کی سماعت ہو گی۔ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کیس اور عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت بھی آج ہی ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close