جنرل باجوہ پر عمران خان کا نیا الزام، جنرل عاصم منیر سے کیا توقعات وابستہ کر لیں؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امیدیں لگا لیں۔ گزشتہ شب نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نئی رجیم کو خدا کا واسطہ ہے ملک کا سوچیں، قوم اور فوج الگ الگ نہیں، اکٹھے چلتے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بڑی تعریفیں سُنی ہیں، امید کرتے ہیں کہ جنرل عاصم امر بالمعروف پر چلیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں بڑے چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے، چھوٹے چور کو سزا دی جاتی ہے،

قومی سلامتی کے ادارے دیکھیں کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر نیا الزام بھی لگا دیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کے دور میں تحریک اںصاف سے کھلی دشمنی کی گئی، سارے ملک کو پتا ہے جنرل باجوہ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو این آر او ٹو دیا۔ عمران خان نے کہا کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں، اِسی ماہ تیاری کر کے صوبائی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close