نیویارک(آئی این پی)امریکی سرمایہ کاری بینک نے کہا ہے کہ 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن جائے گا جبکہ 2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے بدھ کو جاری کردہ اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا۔
2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں