اڈیالہ جیل میں بند اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جوڈیشل ریمانڈ پر بند پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close