عمران خان اور پرویز الہٰی کی اہم ترین ملاقات آج زمان پارک میں ہو گی، ایجنڈا کیا ہے؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات آج زمان پارک لاہور میں ہو گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو ہفتے کے روز لاہور طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے خرم شیر زمان نے کہا کہ ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں،

انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close