لاہور (پی این آئی) آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان سے مشاورت کی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نےصدر مملکت کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو آئین و قانون کے مطابق دیکھنے کا کہا ہے ۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو کہا ہےکہ ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے۔
ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے اس لیے آرمی کی 2 اہم ترین تعیناتیوں کیلئے وزیر اعظم آفس سے بھجوائی گئی سمری کو آئین و قانو ن کے مطابق دیکھیں۔واضح رہے کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو بطور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی تھی، جس پر مشاورت کیلئے ڈاکٹر عارف علوی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر زمان پارک لاہور میں پہنچے ہیں جہاں وزیر اعظم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر مشاورت ہوئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں