عسکری قیادت کی تقرری، صدر عارف علوی عمران خان سے ملنے لاہور چلے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر عارف علوی آج 4 بجے سہ پہر عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔ایوان صدر کےذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ صدر مملکت کے لیے ان کا یہ اقدام مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close