امریکی سیاست میں تہلکہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی سیاست میں گزشتہ روز اس وقت تہلکہ مچ گیا جب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔ صدارتی الیکشن کے حوالے سے اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تب سامنے آیا جب امریکی ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی واپسی اب شروع ہورہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو ناکام بنایا۔ یہ بات اہم ہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017ء سے 2021ء تک امریکا کے صدر رہ چکے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close