استنبول میں دھماکہ، ذمہ دار گروہ کا سراغ لگا لیا گیا، ایک ملزم گرفتار

استنبول (پی این آئی) پاکستان کے دوست ملک ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کردستان ورکرز پارٹی پر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترکی کے شہر استنبول کے ایک مشہور سیاحتی علاقے استقلال اسٹریٹ میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ بم نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیققات کے مطابق پی کے کے دہشت گرد تنظیم اس دھماکے کی ذمہ دار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی کے کے جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کیا، نے 1980 کی دہائی سے جنوب مشرقی ترکیہ میں کردوں کی خود مختاری کے لیے پُرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close