عمران خان کا فوج کے سامنے کھڑا نہ ہونے کا اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوگا، میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں فوج میری ہے، ملک کو درپیش مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔

 

 

لانگ مارچ میں شرکت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی انہیں معلوم تھا جیت جاؤں گا، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہیے ہوتی تو ای وی ایم پر کیوں انحصار کرتا؟ ای وی ایم کے بغیر بھی انتخابات ہوتے ہیں تو ہم جیتیں گے، عوام جس قدر ہمارے ساتھ ہے ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی، اسی خوف سے ہماری مقبولیت دیکھتے ہوئے یہ انتخابات نہیں کرا رہے، میں صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت مجھے نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو درکار ہے، ایمپائر کی ضرورت نوازشریف کو ہے مجھے نہیں، ملک کو درپیش مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں فوج میری ہے، یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو بلانے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جاسکے، جو چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں لانگ مارچ لے کر چل رہا ہوں، مجھے جلدی نہیں اسلام آباد والوں کو جلدی ہے، لانگ مارچ کی ٹائمنگ خود طے کروں گا۔ نوازشریف ہمیشہ ایمپائر کے ساتھ کھیلتا ہے۔ بعد ازاں عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جتنے لوگوں کو گولیاں لگیں، ہم سب لوگ بچ گئے لیکن معظم جاں بحق ہوگئے۔ اگر وہ گولیاں ادھر ادھر ہوجاتیں تو مزید جانیں چلی جاتیں۔

 

 

سب سے پہلے واضح کردوں کہ مجھے قتل کرنے کا پلان ستمبر میں بنا تھا، 24ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں پلان کا بتایا تھا، کہ یہ کس طرح مذہبی انتہاء پسند پر ڈالیں گے، ن لیگ کے دو قاتل ہیں، دن دیہاڑے ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلائیں، شہبازشریف سے متعلق ہیومن رائٹس کی رپورٹ ہے، عابد شیر علی کا باپ کہتا کہ رانا ثناء اللہ نے 18قتل کیے۔ یہ لوگ قاتل ہیں۔ پلان بنایا گیا کہ معاملے کو مذہب پر ڈا ل دیں گے تو ان سے ذمہ داری اٹھ جائے گی۔مطلب خدانخواستہ میں نے توہین مذہب کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close