جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوادعی دوروں کا آغاز کر دیا، سیالکوٹ، منگلا گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوادعی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ آرمی چیف نے جمعرات کو سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوادعی دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے خطاب اور ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز، ٹریننگ، قدرتی آفات کے دوران فارمیشنز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل باجوہ نے جوانوں سے کہا کہ ’وہ ہر قسم کے حالات میں اسی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close