سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے کی تاریخ کااعلان کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر21نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی،روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق شہباز حکومت کے قیام کے بعد سعودی ولی عہد پہلی اہم غیرملکی شخصیت ہوں گے جو سرکاری دورے پر آرہے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں باہمی اقتصادی و ثقافتی تعاون و اشتراک کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جس کے دوران ان کی سعودی قیادت بشمول فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ اس موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں