عمران خان حملہ کیس میں ایک اور اہم گرفتاری، تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

گجرات (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور میں سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے۔

ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں