لاہور (ہی این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں پہلے بھی نواز شریف کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اور اب بھی کہتا ہوں کہ وہ ابھی پاکستان نہیں آئیں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں