نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل آئندہ کتنے روز میں شروع ہو گا؟ وزیر دفاع نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اگلے پانچ سات روز میں شروع ہو گا ، یہاں کوئی غیر سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوتیں، صرف سیاسی ملاقاتیں ہوتی ہیں، یہاں کوئی بھی ادارہ خالص پروفیشل نہیں، سب پر سیاست اثر انداز ہو رہی ہے۔ منگل کوپاکستان مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاست صرف سیاستدانوں کی ڈومین نہیں رہ گئی ہے، عمران خان اگر بلیک میل کرنا چاہتے ہیں تو ہم نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے استفسار کیا کہ عمران خان کون ہوتا ہے نواز شریف کا راستہ روکنے والا؟ نواز شریف نے واپس کب آنا ہے فیصلہ پارٹی کرے گی، وطن واپسی کیلئے نواز شریف کو عمران کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ آئین ہمیں یہ اختیار دیتا ہے کہ ہم قبل از وقت انتخابات کرائیں لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، فی الحال قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو تسلی دینے کے لیے یہ بات کی ہے، ایک دو ملاقاتیں ان کی پرانی شناسائی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اگلے پانچ سات روز میں شروع ہو گا، نئے آرمی چیف کی تعیناتی قطعا ًمتنازع نہیں ہوگی، عمران خان اس تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close