اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے رات گئے گرفتار کرکے آج صبح اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف رات گئے سوشل میڈیا پر متنازع بیان کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
آج جمعرات کی صبح عدالت می پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں