دو ماہ بعد ریٹائر، جنرل باجوہ نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے منصب کی مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ بعد وہ منصب سے الگ ہو جائیں گے۔ جنرل باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں، ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے۔

پاک فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی، مضبوط معیشت کے بغیر سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی سفارت خانے کی ظہرانے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں نے شرکت کی۔۔۔۔۔

close