ٹوکیو (پی این آئی) اللہ تعالیٰ کے عظیم معجزے قرآن مجید کی ایک آیت نے دنیا کے مشہور جاپانی سائنسدان کو مسلمان بنا دیا۔
ڈاکٹر آتوشی کمال اکوڈا جاپان کی کییو یونیورسٹی میں پولیٹیکل سسٹم کے پروفیسر ہیں۔ جنہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بے مقصد زندگی گزارنے سے وہ بیزار تھے اور سچائی کی تلاش میں تھے اسی تلاش میں وہ اسلام کے قریب پہنچے اور ایک دن انہوں نے قرآن کی ایک آیت پڑھی، جس نے ان کی پوری زندگی ہی بدل ڈالی۔
ڈاکٹر آتوشی کمال اکوڈا کے مطابق وہ آیت یہ ہے۔
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ ’یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے۔
ڈاکٹر آتوشی کمال اکوڈا نے بتایا کہ انہوں نے اسلام سے متعلق مزید حقائق جاننے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے شام کا رخ کر لیا، اسلام کو گہرائی سے سمجھنے کی خاطر انہوں نے شام کے شہر حلب میں باقاعدہ عربی زبان سیکھی۔ سائسندان نے مزید کہا کہ مسلمان ہونے پر انہیں جتنی خوشی اور سکون محسوس ہو رہا تھا وہ زندگی میں پہلے کبھی محسوس نہیں ہوا، میرا عقیدہ ہے کہ اسلام قبول کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے…..
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں