اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے ،نواز شہباز بیٹھک میں اہم فیصلہ، مفتاح اسماعیل کا کیا ہو گا؟

لندن (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئیجس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھائوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close