اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج میں شریک ہونیوالے مظاہرین پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسانے کی وارننگ دے دی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان جیسے شخص سے بات چیت ممکن نہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مظاہرین پر برسانے کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا۔ڈرون شیلنگ کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور دھرنے سے نمٹنے کے لییصوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے۔اگر پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا گیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ریڈ زون بند کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے۔ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں۔
جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں