عمران خان ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے،پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کا دعویٰ

کراچی (آئی این پی ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ایف آئی اے نوٹس کے خلاف کیس تھا، یہ کیس بھی ہم جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا کہا گیا ہے وہ سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج عمران خان کی پیشی اسلام آباد میں ہے اور انشااللہ یہ کیس بھی وہ جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عدالتوں کے چکر لگانا پڑے، یہ فاشسٹ حکومت عمران خان کو نااہل کروانا چاہتی ہے۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ان کی ایک کال پر قوم نکل سکتی ہے اور اس حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو فریش الیکش کی طرف جانا ہوگا کیونکہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے اور کرائم منسٹر جگہ جگہ جاکر بھیک مانگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے،

نامعلوم نمبروں سے کال آئے کوئی بھی وہ اس کا نام نہیں لیا گیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پیوٹن کے سامنے ٹانگیں کانپ جاتی ہیں ہیڈ فون تک نہیں لگایا جاسکتا جبکہ ایک سزا یافتہ مفرور مجرم سے ملک کے معاملات پر مشورے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیلاب اور ڈینگی کی صورت حال ہے اور ہمارے وزرا نیو یارک میں مہنگے ترین ہوٹل میں رہتے ہیں۔۔۔۔

close