ہوسکتا ہےعمران خان کو اٹھاکر۔۔۔۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےوارننگ دیدی

کراچی (پی این آئی ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے عمران خان کو اٹھا کر باہر کردیا جائے ، اگر کوئی اداروں کے خلاف بات کر رہا ہے یا جرم کر رہا ہے تو مقدمہ ہونا چاہئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ لا پتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے کراچی پہنچے ، وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص اداروں کے خلاف بات کر رہا ہے یا کوئی جرم سرزد کر رہا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے ،

اگر عمران خان میں اتنی جرات ہے تو وہ سیدھی بات کریں یا پھر نہ کریں ۔وزیر داخلہ نے لا پتہ افراد کے اہلخانہ سے ہونے والی گفتگو پر کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یہاں پہنچے ہیں ، ایم کیو ایم کے لا پتہ ارکان کے معاملے پر ان کے وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ، ہم گمشدگی اور لاپتہ کرنے کے خلاف ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے ، کئی سال سے لاپتہ ایم کیوایم کے لوگوں کی لاشیں ملیں تھیں۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنا دکھ اور احتجاج ریکارڈ کرایا ،

ہم پھر لا پتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کرینگے ، لا پتہ افراد کا تعلق جس بھی صوبے سے ہوگا ان کی بازیابی کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close