آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ ، عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا

لاڑکانہ (پی این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے نام لئے بغیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابن غلام خود ہے یہ قوم کو کیا آزادی دلائے گا ہم قوم کو اس سے آزادی دلائیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تم لاکھ چیخو جو ہو گا آئین کے مطابق ہو گا اور فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

انہوں عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کمزور ہے شاید وہ خود ہی پلٹ جائے گی۔عمران خان آزادی کے لفظ سے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،جبکہ آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کا حق ہے وہی فیصلہ کریں گے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان اور اسکی سیاست ختم ہو چکی ہے۔یہ سب کو چور چور کہتا ہے اور خود بین الاقومی چور ثابت ہوا،یہ امپورٹڈ چور ہے اسکا محاسبہ ہونا چاہیے۔عمران خان کس بات کی آزادی مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی حقیقت سامنے آ رہی ہے۔قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں ملک کو کس سے آزاد کرنے کی بات کررہا ہے؟ عمران خان نے ملک کو تباہ کیا وہ بات آج سچ ثابت ہوئی،عمران خان کو سننے والے احمق لوگ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے 4 ماہ ہوئے ہیں 4 سال کی تباہی درست کرنے میں وقت لگے گا، کہا تھا عمران خان ملک کو تباہ کررہا ہے آج وہ بات سچ ثابت ہوئی، ملک میں قدرتی آفت آئی ہوئی ہے اور عمران خان جلسے کررہا ہے۔

عمران خان جلسوں میں کس سے ملک کو آزاد کرنے کی بات کررہا ہے؟ عمران خان کو سننے والے احمق لوگ ہیں۔ دوسری جانب سندھ میں بارش اور سیلاب کی تباہی سے بے گھر ہونے والے لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close