ایک ہفتے میں سب کچھ مہنگا ہو گیا، آٹا، چائے کا پیکٹ، دال مونگ، دال چنا، مٹن،بیف، دال مسور، دال ماش،گھی، چینی، انڈے مہنگے ہوئے، کتنی قیمت بڑھ گئی؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کردئیے،ادارہ شماریا ت کے مطابق ایک ہفتے میں 30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چائے کا پیکٹ 18روپے60پیسے مہنگا ہوا،دال مونگ 8روپے 31پیسے فی کلو اور دال چنا 6روپے 20پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں دال ماش 6روپے 34پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،

حالیہ ہفتے انڈے 5روپے 98پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 25روپے 41پیسے فی کلو مہنگا ہوا،آٹے کا 20روپے کلو کا تھیلا 1323روپے 90پیسے کا ہوگیا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن 3روپے 98پیسے اور بیف 2روپے 41پیسے فی کلو مہنگا ہوا،تازہ دودھ ، دہی ، چاول اور دال مسور کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 10اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں، حالیہ ہفتے میں پیاز 16روپے 36پیسے اور ٹماٹر 16روپے 12پیسے فی کلو سستا ہوا،برائلر مرغی کی قیمت میں 5روپے 40پیسے فی کلو کمی ہوئی، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 80روپے 89پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں کیلے ، چینی اور گھی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی،حالیہ ہفتے میں 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.19فیصد معمولی کمی ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close