ناروول(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاا ہے کہ امید ہے کہ نواز شریف عام انتخابات سے پہلے پاکستان آئیں گے اورن لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے عمران خان کے پاس امیدوار نہیں ہیں اس لئے وہ نوحلقوں الیکشن خود لڑ رہے ہیں ۔نارووال میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے دو دو تین تین سالوں میں یونیورسٹیاں،کالجز،موٹرویز،بجلی کے منصوبے لگا کر ثابت کیا کہ کام کس طرح کئے جا سکتے ہیں
عمران خان اپنے چار سالہ دورہ اقتدار میں کراچی سے لیکرپشاور تک کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو انہوں نے شروع کرکے مکمل کیا ہو صرف اس کا ایک منصوبہ ہے جو اس نے اوپر سے لیکر نیچے تک ہے صرف گالی گلوچ کا منصوبہ ہے ،احسن اقبال نے کہا ہاکی سیڈیم میں ہونے والی عمران خان کی تقریر کے جواب میں کہا کہ کل کی تقریر میں بھی اس نے اپنا کوئی معاشی پلان نہیں تھا پوری قوم کو کہ رہا تھاکہ امریکہ کی غلامی سے نکلیں اب خود امریکہ کی جوتیاں پالش کر رہا ہے امریکہ میں اپنے ایلچی بھیج رہا ہے امریکی سفیر کی منتیں کر رہا ہے اور امریکہ میں ‘‘ہلابی اسٹ ‘‘ رکھا ہے کہ میری امریکی صدر بائیڈن سے صلح کروا دو،کل رات کی تقریر میں امریکہ کے اوپر بھی یوٹرن لینا شروع کر دیا اس بندے کا صبح کا بیان اور ہوتا ہے شام کا بیان اور ہوتا ہے عمران نیازی کے پاس کوئی منصوبہ کوئی پلان نہیں منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتا ہے کہ میں چھوڑوں گا نہیں، احسن اقبال نے کہا کہ اب قوم تمھیں نہیں چھوڑے گی کیونکہ تم نے جو فارن فنڈنگ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پیسہ کھایا ہے اب اسکا خوف ہے جو عمران خان کو کھا رہا ہے عمران خان نے ہٹلر کی طرح قوم کو جھتوں کی سیاست پر لگایا ہوا ہے عمران خان ہٹلر کے حربے استعمال کر کے پاکستانی قوم کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ تب کا جرمنی تھا یہ آج کا پاکستان ہے احسن اقبال نے کہا کہ میں عمران خان کو کہنا چاہتا ہوں کہ تم نہ ہٹلر بن سکتے ہو اور نہ پاکستان قوم کو گمراہ کر سکتے ہوکیونکہ پاکستانی قوم نے تمھاری چار سالہ حکمرانی کا دور بھگتا ہے پاکستان جب بھی ترقی کی طرف چلتا ہے عمران خان دھرنے کی سیاست شروع کر دیتا ہے 2013میں عمران خان نے چینی صدر کو اپنے دھرنے سے مجبور کیا کہ وہ پاکستان آنے کی بجائے پہلے بھارت جائیںاحسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے آج تین مہنیوں بعد وہی پاکستان ہے جس کو جب عمران خان نیازی نے چھوڑا تو شرطیں لگ رہی تھیں کہ کتنے ہفتوں میں دیوالیہ ہوگا آج دنیا بھر میں کوئی پنڈت نہیں ہے
جو پاکستان کے دیوالیہ ہونے پر شرط لگا رہا ہوہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے اب پاکستان کی بحالی کا سفر شروع ہے روپیہ ڈالر کے مقابلے میں240سے اوپر چلا گیا تھا اب 212پر آگیا ہے آج لوگ مارکیٹ میں ڈالر لیکر پھیر رہے ہیں کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے کیونکہ اب پاکستان دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے لگا ہے تو آپ نے دیکھا ہے کہ عمران نیازی پھر سرگرم ہوگیا ہے عمران نیازی کو وہ قوتیں جو ممنوعہ اور فارن فنڈنگ کے ذریعے اس پر پیسہ لگاکر پاکستان میں سیاسی تخریب کاری کیلئے چھوڑ رکھا ہے انہوں نے چابی بھر دی ہے عمران خان پھر سیاسی عدم استخکام پیدا کرنے کیلئے میدان میں نکل گیا ہے پاکستان جس مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے یہ وہ مہنگائی ہے جس پر آئی ایم ایف میں عمران خان نے دستخط کر رکھے ہیںجسکی وجہ سے ہمارے ہاتھ اس معاہدے میں بندھے ہوئے ہیں عمران خان بڑا چمپین بنتا ہے کہ مجھ سے بڑا کوئی غیرت مند نہیں ہے عمران نیازی بتائو کہ جب تم آئی ایم ایف کے سامنے سنڈر ہو رہے تھے تب تمھاری غیرت کونسے باغیچے میں چرنے گئی ہوئی تھی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں تقریب میں ضلعی صدر پیر سید اظہر الحسن گیلانی،ایم پی اے رانا منان خان،بزرگ لیگی رہنماء سعید الحق ملک،صدرحافظ عبدالرحمن ٹرسٹ عابدمحمود بٹ کے علاوہ لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں