الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج مؤخر، عمران خان آج شام ایف نائن پارک میں کارکنوں سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نے ریڈ زون کے راستے میں کھڑی رکاوٹوں اور انتظامی کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی جگہ تبدیل کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے اور راستے میں رکاوٹوں کے باعث الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر اپنا احتجاج مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام کارکنوں سے خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close